Add Poetry

مجھے تم سے اور کچھ نھیں چاھئے

Poet: SABA KOMAL By: SABA KOMAL, KSA

محبت کے بدلے محبت ہی دو
میری زندگی کو مکمل کرو
جو سانسیں بچیں ہیں انہیں تھام لو
میرے جسم پہ اپنا پہرہ رکھو
مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے

سایہ رکھو میرا آنچل بنو
میری آنکھوں کا کاجل بنو
میری دھڑکنوں کی ترنم بنو
میرے ہر لفظ پہ بھروسہ کرو
مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے

وفاء کے بدلے وفاء کر چلو
محبت کا ہر حق ادا کر چلو
اپنی ہر دعا میں شامل کرو
میرا ہر قدم پہ سہارا بنو
مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے

میرا ذکر ہر لمحہ زباں پہ رھے
میرا فکر تیرے دھیان میں رھے
جلو تو میرے سنگ ھوا کیطرح
میرے ہر سفر کا کنارا بنو
مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے

جب زندگی کی ڈور لگے ٹوٹنے
ہر اک رشتہ لگے چھوٹنے
اپنی بانہوں میں بڑھ کر مجھے تھام لو
گود میں اپنی میرا سر رکھو

مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے
مجھے تم سے اور کچھ نہیں چاھئیے

Rate it:
Views: 1519
16 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets