Add Poetry

مجھے تم سے محبت ہے

Poet: Azhar-ul-Qadiri By: Azhar-ul-Qadiri, Lahore

بہت کرتا ہوں تم سے پیار ، مجھے تم سے محبت ہے
ہاں کرتا ہوں یہ اقرار ، مجھے تم سے محبت ہے

دل کی دھڑکن کی صدا ، میرے ہر سانس کی آواز
کہتا ہے آنکھوں کا خمار ، مجھے تم سے محبت ہے

بھلے تم میرا خط پڑھے بغیر جلا بھی دو
یہی لکھوں گا ہر بار ، مجھے تم سے محبت ہے

لا چار اور مجبور ہوں ، لیکن نہیں ہوں بے وفا
کر لو میرا اعتبار ، مجھے تم سے محبت ہے

یہ اپنی جان ساری زندگی میں نے تمھارے نام کی لیکن
تم بھی تو کہو اک بار ، مجھے تم سے محبت ہے

بہت مدت دل پر جبر کیا لیکن اب اے جاں
سنو اظہر کا یہ اظہار ، مجھے تم سے محبت ہے

Rate it:
Views: 3417
27 Oct, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets