مجھے تم سے محبت ہے

Poet: T By: T-Malik, Lahore

تو کیا غلط ہے
جو ذرا سی دیر کو
اپنے شانے پہ سر میرا ٹکا کر
بالوں کو انگلیوں سے سہلا کر
تم جو
ہولے سے کہو
میرا ہاتھ اپنی ہتھیلی میں دبا کر
تم جو
دھیرے سے بولو
اپنی پلکوں کے سائے
میرے چہرے پہ گرا کر
آج
تم جو کہہ دو
وہ سب، جو کب سے
میں سننا چاہتی تھی
وہ سب جو تم کبھی کہہ نہ سکے
کہ ہاں مجھے تم سے محبت یے
بے پناہ محبت ہے

Rate it:
Views: 649
04 Feb, 2009