Add Poetry

مجھے تنہا چھوڑ کر تیرے پاس آتے ہیں کچھ لوگ

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

مجھے تنہا چھوڑ کر تیرے پاس آتے ہیں کچھ لوگ
دلوں کے درمیاں رہ کر کیا چاہتے ہیں کچھ لوگ

میرے قدر بھی کھونے کی چیز تھی اور کھوگئی
محبت کو اس طرح بھی اپناتے ہیں کچھ لوگ

وہ پرانی کہانیاں تو اب پرانی ہی ہوگئیں
یونہی نت نئے راستے دھراتے ہیں کچھ لوگ

تم یاد نہ آؤ یہ تو بھوُل کی بات ہوگئی
ہر بات کے حوالوں میں آتے ہیں کچھ لوگ

تم تم نہ رہے تو ہم وہی کہاں رہیں گے پھر
آنکھ چراکر بھی کتنا ستاتے ہیں کچھ لوگ

زمانے کو کیسے پاؤں زمانے کی طرح یوں سنتوشؔ
دغا دیکر دوستی کا مطلب سمجھاتے ہیں کچھ لوگ

 

Rate it:
Views: 275
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets