مجھے تنہائی ڈستی ہے
Poet: Nadeem Gullani By: Silsilla, lahoreنہ اب اتنا ستاؤ تم مجھے تنہائی ڈستی ہے
کہیں سے لوٹ آؤ تم مجھے تنہائی ڈستی ہے
کوئی دستک کوئی آہٹ نہ کوئی گھر پہ آیا ہے
پرندوں چہچہاؤ تم مجھے تنہائی ڈستی ہے
مجھے لگتا ہے مجھ کو اب جُدائی مار ڈالے گی
کہ اب تو مان جاؤ تم مجھے تنہائی ڈستی ہے
نہ جانے تم کہاں پر چھوڑ آئے ہو ندیم اُسکو
اُسے پھر لے ہی آؤ تم مجھے تنہائی ڈستی ہے
More Love / Romantic Poetry






