میری دنیا میری جنت بسی تیری نگاہوں میں
میری نظروں کا نظارہ بسا تیری نگاہوں میں
بھٹکتا پھر رہا تھا میرا دل انجان رستوں پہ
نشان منزل کا میں نے پالیا تیری نگاہوں میں
میں دل کی وادیوں میں خود کو ڈھونڈتا رہا
مجھے میرا سراپا مل گیا تیری نگاہوں میں
گردش دوراں سے مرجھایا ہوا دل
کھل اٹھا ڈوبا جو تیری نگاہوں میں
محبت کیا ہے اب سے پہلے معلوم نہیں تھا
مجھے مفہوم وفا مل گیا تیری نگاہوں میں
تیری آنکھوں کے سمندر میں دل ڈوبتا گیا
محبت کا سمندر موجزن تیری نگاہوں میں
کسی بزم میں یہ دل نہیں لگتا میں کیا کروں
بنا ہے میرے دل کا آشیاں تیری نگاہوں میں