مجھے پھر وہی کل یاد آگیا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

مجھے پھر وہی کل یاد آگیا
جس سے ہر لمحہ اداس ہوگیا

خیال خیالوں سے جڑتے نہیں
خلوت میں کچھ خاص آگیا

جب تاب و تواں پہ سوچا
اپنی حالت پہ احساس آگیا

جس منزل سے گذر گیا تھا
پھر وہی کوچہ پاس آگیا

محبتوں کا یہ کیسا مزاج ہے
کہ ہر دل میں براس آگیا

کسی جیون کے بغیر سنتوشؔ تجھے
یہ جیون بھی کیسے راس آگیا

 

Rate it:
Views: 307
06 Feb, 2011