مجھے ڈوبنے دو
Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faislabad 659GBمجھے کناروں کی کب تمنا ہوئی
 اور تمہیں ہے جاناں دریا کے پار جانا
 تو ایک بات مانو جاناں
 مجھے اپنا شریک سفر کر لو
 کہ میرا کیا ہے
 مگر سوچو کہ آج دریا میں بہت طغیانی ہے
 بپھرتی موجوں کی سرخ لہریں بتا رہی ہیں
 خراج مانگے گا تم سے دریا بھی
 تو ایسا کر لو جاناں
 مجھے شریک سفر کر لو
 خراج مانگے جب تم سے دریا
 مجھے اس کے بھنور میں اتار جانا
 کیونکہ تیرا ضروری ہے دریا کے پار جانا
 مجھے جاناں کناروں کی کب تمنا ہوئی
 اور تمہیں تو ہے دریا کے پار جانا
More Love / Romantic Poetry






