محبت دل میں پیدا کر لیا کیا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, PAKISTANمحبت دل میں پیدا کر لیا کیا
 کسی کا درد اپنا کر لیا کیا
 
 مری قیمت گھٹاتے جا رہے ہو
 کسی سے دل کا سودا کر لیا کیا
 
 جھکا ہے آجکل کیوں سر تمہارا
 کسی کے در پہ سجدہ کر لیا کیا 
 
 تیری آنکھوں میں ہے دیدار حسرت
 کسی نے تجھ سے پردہ کر لیا کیا
 
 بناتے ہو تماشہ دوسروں کو 
 کبھی خود کو تماشہ کر لیا کیا
 
 ستم مظلوم پر ڈھانے لگے ہو
 کسی ظالم سے رشتہ کر لیا کیا
 
 اتر کر وشمہ دل کے آئینوں میں
 سبھی کے دل پر قبضہ کر لیا کیا
More Love / Romantic Poetry






