Add Poetry

محبت

Poet: By: Amna kayani, Rawalpindi

محبت جیت ہوتی ہے مگر یہ ہار جاتی ہے
کھبی دل سوز لمحوں سے کبھی بے کار رسموں سے
کبھی تقدیر والوں سے کبھی مجبور قسموں سے

مگر یہ ہار جاتی ہے

کبھی یہ پھول جیسی ہے کبھی یہ دھول جیسی ہے
کبھی یہ چاند جیسی ہے کبھی یہ دھوپ جیسی ہے

کبھی مسرور کرتی ہے کبھی یہ روگ دیتی ہے
کسی کا چین بنتی ہے کسی کو رلا دیتی ہے

کبھی لے پا ر جاتی ہے کبھی یہ مار جاتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے مگر یہ ہار جاتی ہے
 

Rate it:
Views: 1049
14 Apr, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets