محبت
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمحبت نام کی ایک ایسی بیماری ہے
جو عاشقوں کو زندگی سےپیاری ہے
محبت اب خیالوں و خوابوں میں رہ گئی ہے
آج تو یہ صرف کتابوں میں رہ گئی ہے
یہاں محبت کادعویٰ تو ہرکوئی کرتا ہے
اس کہ معیار پہ پوراکوئی نہ اترتا ہے
اس میں وصل کی لذت اوردردہجربھی ہے
آساں نہ جانئیےاس میں عذاب جگربھی ہے
اس میں انسان ساری خوشیاں کھوبیٹھتاہے
کئی بار زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتاہے
اب تو خالص محبت ملتی نہیں زمانےمیں
مدت لگتی ہے کسی کی سچی محبت پانےمیں
More Love / Romantic Poetry






