محبت

Poet: Rizwana waqar By: Rizwana waqar , Lahore

چاہتوں کو اپنی نہ یوں چھپاو
ہے محبت گر تو سامنے آو

جگر چاہئیے وفا نبھانے کو
گر قدم راہ وفا میں بڑھاو

زخم دیں گے زمانے والے
طبیب کوئی ہو تو بلاو

وصل اور محبت کا بیر ہے
دل کو اپنے یہ نکتہ سمجھاو

ٹہر جاتی ہے زندگی وہیں
چہرہ گر ہجر کا اس کو دکھاو

وہ تو سانسوں میں ہے بسا
کہتے ہو جس کو بھول جاو

یاد رکھنے کی اس کو ضرورت کہاں
ذرا پوچھ کہ جی کو بتلاو

روگ ہے عمر بھر کا یہ
کہا تھا دل سوچ کے لگاو

دروازہ کھلا رکھتے ہیں وہ
شاید بھول کے ہی تم آو

Rate it:
Views: 691
14 Oct, 2018