Add Poetry

محبت امتحاں جاناں

Poet: انعم نقوی By: Anum Naqvi, jhelum

محبت جیت هوتی هے کبھی یہ مات هوتی هے
کبهی یہ واسطے روح کے حسیں سوغات هوتی هے

کبهی سرشار کرتی هے کبهی بےحال کرتی هے
سنو جاناں محبت تو یوں ہی کمال کرتی هے

بسیرا روح پہ اسکا هے قلب پہ دسترس اسکی
نگاهوں سے کرے گهائل طلب پہ دسترس اسکی

خموشی هے زباں اسکی مگر یہ بات کرتی هے
اشاروں سے مرے ہمدم حسیں لمحات کرتی ہے

فسوں سے بھی جنوں سے بھی محبت گھات کرتی ہے
کبهی سنگدل بنا ڈالے کبھی یہ توڑ دیتی ہے

کبھی جذبوں کی طاقت سے دلوں کو جوڑ دیتی ہے
کبھی چپ چاپ رستوں سے یہ واپس لوٹ جاتی ہے

تو پهر انسان کو تحفہ محبت کا نہیں دیتی
کبھی تنهائی دیتی هے مگر مرہم نہیں دیتی

کبھی رسوائی دیتی ہے مگر مرہم نہیں دیتی
محبت کے عجب رازوں سے ظاہر یہ حقیقت ہے

ازل سے ہی محبت کی ادھوری داستاں جاناں
محبت امتحاں جاناں
محبت امتحاں جاناں

Rate it:
Views: 602
10 Jul, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets