Add Poetry

محبت اور بڑھتی ہے

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Dist. Gujranwala ; Nizwa, Oman

محبت میں آزمانے سے محبت اور بڑھتی ہے
چوٹ کھا کر مُسکرانے سے محبت اور بڑھتی ہے

کیسے بتایئں اُسے وہ جو ہم سے آشنا ہی نہیں
دیکھ کر چہرہ چھپانے سے محبت اور بڑھتی ہے

جانتے ہوےَ بھی اجنبی کی طرح پیش آتے ہیں
شاید جانتے نہیں حقیقت چھپانے سے محبت اور بڑھتی ہے

کہیں نا اب چین پاےَ بے قراری بڑھتی جاےَ
کسی کے یوں بے قرار رہنے سے محبت اور بڑھتی ہے

دیوانہ اپنا بنا کر اب مجھ سے انجان ہے
انتظار دے کر جلانے سے محبت اور بڑھتی ہے

کاش جان جائیں وہ اس حقیقت کو
بے وجہ کسی کو ستانے سے محبت اور بڑھتی ہے

خیالوں میں کھوےَ رہتے ہیں شاید اب بھی نا آشنا ہیں
خوابوں میں کسی کے آنے سے محبت اور بڑھتی ہے

Rate it:
Views: 297
15 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets