Add Poetry

محبت اور کسی سے کیوں ہو گی

Poet: UA By: UA, Lahore

تم سے بڑھ کر کسی اور کی چاہت کیوں ہو گی
میرے دل کو محبت اور کسی سے کیوں ہو گی

جو تمہاری محبت دل کا تقاضا ہو جائے تو
پھر اس دل کو مطلوب کوئی شے کیوں ہوگی

مجھے خود سے بڑھ کر تیری چاہت ہو جائے
میرے دل کی تمنا اور کوئی پھر کیوں ہوگی

اخلاص و وفا کا مذہب جو اپنائے گا
تبلیغ محبت اسکی ادھوری کیوں ہوگی

میرا دین محبت عشق خدا ایمان وفا
میری عبادت اب نہ پوری کیوں ہوگی

Rate it:
Views: 724
24 Mar, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets