Add Poetry

محبت بھی کی تو ڈر ڈر کے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

محبت بھی کی تو ڈر ڈر کے
زندگی گزار دی مر مر کے

اب کے مجھے کرنی ہے نفرت
اُکتا گیا محبت کر کر کے

ہاتھوں کی لکیروں سے الجھا رہا
اَخیر ہار گیا لڑ لڑ کے

تیکا خاڑ اُگا اُس بیج پہ
جسکو پالا اشک بھر بھر کے

سانس کی ہوامیں اُڑنے لگے
ارمان راکھ ہوئے سڑ سڑ کے

کچھ نہ لگا دلچسپ اُکتایا رہا
اوراکِ حیات پڑھ پڑھ کے

زمین میں سویا تو پہنچا عرش
جیتے جی دیکھا بارہا چڑھ چڑھ کے

تُو ہے بیمارِ عشق تو کیا
مسلے ہیں یہ تو گھر گھر کے

نہالؔ موت کو جیتا میں نے
بارہا زندگی سے ہر ہر کے

Rate it:
Views: 379
22 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets