محبت جب تک زندہ ہے ستارے جگمگائیں گے
محبت جب تک زندہ ہے نظارے مسکرائیں گے
فضائیں مہکتی رہیں گی بلبلیں چہکتی رہیں گی
گَلںں کی ڈالی ڈالی پر بھنورے جھومے گائیں گے
محبت جب تک زندہ ہے۔۔۔۔۔!
خزائیں آتی جاتی ہیں بہاریں پھر سے آئیں گی
نازک تتلیاں گلشن کا سماں رنگیں بنائیں گی
ہوا کے جھونکے خوشبو سے چمن مہکاتے جائیں گے
چمن کے گوشے گوشے میں خوشبو پھیلاتے جائیں گے
محبت جب تک زندہ ہپے۔۔۔۔۔!
گَل و بلبل کے افسانے شمع پروانوں کے قصے
شاعر شعر و نغموں میں یہ ہی دہراتے جائیں گے
قیس و فرہاد رانجھے اور کبھی لیلیٰ شیریں یا ہیر
ان ہی کرداروں سے اکثر دیوان سجاتے جائیں گے
محبت جب تک زندہ ہے۔۔۔۔۔!
محبت جب تک زندہ ہے ستارے جگمگائیں گے
محبت جب تک زندہ ہے نظارے مسکرائیں گے
محبت جب تک زندہ ہے۔۔۔۔۔!