Add Poetry

محبت خون بن کر دوڑتی ہے

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LAHORE

میری آنکھوں میں سینے میں، میرے رخسارو بدن میں
محبت خون بن کر دوڑتی ہے ، سارے بدن میں

میری سانسوں میں مہکتے ہیں، تیری یاد کے غنچے
تیرے اَحساس کی خوشبو ، میری مٹی میں، کفن میں

تیرے جلووں سے سجے ہیں، میرے اَدراک کے موسم
تیری چاہت کی فصل گل ، میری ہستی کے چمن میں

نہ ہی شہرت و امارت، نہ ہی فردوس و قیامت
ہاں تیرے عشق کے سوتے ہیں، میرے قلب و ذہن میں

میرے خالق سے چاہت کا بہت ،انمول رشتہ ہے
جہ نہ ماں باپ میں دیکھا، نہ بھائی میں،نہ بہن میں

تیری وحدانیت کی ٠ہو٠ میرے ہر ایک ذرے میں
میری خلوت میں جلوت میں، میرے کردار و سخن میں

میرے دل کی ہر اک دھڑکن ، صدا دیتی ہے ٠اللہ ہو٠
تیری تقدیس کے نغمے، صدا گونجے ،میرے من میں

تیری رحمت تڑپ اٹھی ،جو میں نے آسرا مانگا
کبھی لمحوں کی کسک میں، کبھی صدیوں کی تھکن میں

الہی چاک کر دے اب، میری غفلت کے پردے کو
اجالا نور کا کر دے، میرے ایماں کے گہن میں

خدایا سرخرو کرنا مجھے ، تو آزمائش میں
رہے ایمان سلامت میرے یس سوختہ تن میں

نہ مانگوں عمر کی نقدی، نہ طالب ہوں مین دنیا کی
خدایا برکتیں دینا ،تو میرے عشق کے دھن میں

ہر اک جانب ہے غل برپا، لہو کے بہ گئے دریا
الہی امن کر دے اب تہ میرے ، پاک وطن میں

الہی آبرو رکھنا میرے لفظوں کی حرمت کی
تیری رحمت کے سب دریا، رہیں شامل میرے فن میں

Rate it:
Views: 576
17 May, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets