اگر بےغرض ہو جذبہ اگر منزل بنے رستہ اگر چاہت کے پردے میں کوئی لالچ نا ہو لپٹا اگر تم سونپ دو سب کچھ صلے میں کچھ نا مانگو اگر سودا نا ہو کوئی محبت بس محبت ہو تو پھر یہ سکھ ہی دیتی ہے محبت دکھ نہیں دیتی