محبت روٹھ جائے تو
اسے بانہوں میں لے لینا
بہت ہی پاس کر کے تم
اسے جانے نہیں دینا
وہ دامن بھی چھڑائے تو
اسے تم قسم دے دینا
دلوں کے معاملے میں تو
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں
تم ان خطاؤں کو
بہانا مت بنا لینا
محبت روٹھ جائے تو
اسے جلدی منا لینا
اسے جلدی منا لینا