محبت رُوٹھ جائے تو

Poet: Jabbar Anjum By: Jabbar Anjum, sialkot

اس کو منزل بنا لیا ہم نے
لو یہ دھوکہ بھی کھا لیا ہم نے

ایک انساں سے دوستی کے لیے
سب کو دشمن بن لیا ہم نے

چند سرابوں کا تعاقب کر کے
اپنی منزل کو پا لیا ہم نے

حسرت و یاس و تمنا کے سوا
اور دنیا سے کیا لیا ہم نے

حق ہی اپنی عادت تھی
علم گرتا اٹھا لیا ہم نے

Rate it:
Views: 812
06 Mar, 2009