محبت زخم دیتی ہے

Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

دل ناداں کو سمجھاؤ
محبت زخم دیتی ہے

تم اپنی ضد سے باز آؤ
محبت زخم دیتی ہے

محبت کا سفر آغاز کرنے پر
تمہیں ہم نے کہا تھا کہ رک جاؤ
محبت زخم دیتی ہے

اسے شدت سے چاہا ہے
تو یہ بھی ذہن میں رکھو کہ

بڑھ جائے اگر حد سے
محبت زخم دیتی ہے

Rate it:
Views: 652
23 May, 2009