محبت سے ہی قائم ہے یہ رونق ساری دنیا کی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

محبت سے ہی قائم ہے یہ رونق ساری دنیا کی
محبت کی فضا میں ہی چلے یہ گاڑی دنیا کی

محبت ہی تو ہے جس سے یہ پتھر دل پگھلتے ہیں
محبت ہی تو ہے جس سے سبھی اطفال پلتے ہیں

محبت ہی سکھاتی ہے پرائے غم کو اپنانا
محبت ہی سکھائے آگ میں غیروں کی جل جانا

Rate it:
Views: 422
19 Mar, 2015