محبت مجھ سے کہتی ہے

Poet: Shehzad Owaisi By: Shehzad Owaisi, Karachi

محبت مجھ سے کہتی ہے
میرے دوست محبت کو
صرف حاصل کرنا ہی کہتے ہیں
میں اُن سے یہی کہتا ہوں
محبت مجھ سے کہتی ہے
کہ میں بستی ہوں دلوں میں
تو کوئی بھی کدورتیں نہیں رہتیں
کوئی خواہش نہیں رہتی
بس قربان ہونے کا جذبہ
ہر اُس شخص کے دل میں اُبھرتا ہے
جس کے دل میں میں مقیم ہوتی ہوں
محبت مجھ سے کہتی ہے
یہی بات ہر وقت کہ
محبت ہوتی ہے تو
کسی بھی شے کی
کسی کو چاہت نہیں رہتی

Rate it:
Views: 517
02 Sep, 2010