محبت میں جیسےہی اظہارہوتا ہے
پہلے پہل جھوٹ موٹ کاانکار ہوتا ہے
پہلے تو معشوق نخرے دکھلاتے ہیں
چند دنوں بعددھیرےدھیرے اقرار ہوتا ہے
ان دنوں جنہیں کہیں نوکری نہیں ملتی
کسی سےپیار کرنا ان کا کاروبارہوتا ہے
پیار میں باربارٹھوکریں کھانےوالا
وہ عاشقوں میں بڑاہوشیار ہوتا ہے
چھوڑویاراب کسی سےکیا محبت کرنی
سناہےاب پیار کا بھی بیوپار ہوتا ہے