محبت میں ایسی خیرات ملی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mipuri, Birmingham

زخموں کی مجھے سوغات ملی ہے
محبت میں ایسی خیرات ملی ہے

اجالے تجھ کو مبارک ہوں یارا
ہم کو تو کالی رات ملی ہے

خوشی کی تلاش میں نکلے تھے
مگر آنسوؤں کی برسات ملی ہے

ہم تنہا ہی رہ گئے دنیا میں
ہم کو نا کسی کی چاہت ملی ہے

تیری چاہت نے ایسی جلا بخشی
بےجان جسم کو حیات ملی ہے

Rate it:
Views: 577
21 May, 2011