محبت میں حد سے گزر جاتے ہیں

Poet: Wajid Imran By: Wajid Imran, Pirmahal

محبت میں حد سے گزر جاتے ہیں
ایسا کرتے ہیں کہ ‘‘ مر ’’ جاتے ہیں

پھول یوں بھی خوشنما بہت ہیں مگر
تیرے ہاتھوں میں کچھ اور سنور جاتے ہیں

اِس بے بسی کے جینے سے کہیں بہتر ہے
کسی روز چُپ چاپ مَر جاتے ہیں

کاروانِ محبت کی اِک بات یاد رکھنا ہمدم
سفر نہیں، اِس میں دیکھے ہمسفر جاتے ہیں

وہ محبت نہیں ہوس کے اسیر ہیں شاید
دنیا والوں سے جو واجد ڈر جاتے ہیں

Rate it:
Views: 943
18 Sep, 2010