محبت میں شکایت ہے
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesمحبت میں شکایت ہے شکایت میں محبت ہے
نہیں جو رنگ لاتی یہ ایسی عبادت ہے
بڑی دلکش اداؤں سے ہمیں برباد کرتے ہیں
اسی معصوم عادت میں بڑی اعلی سیاست ہے
حکومت گو محبت کی دل کے جہاں پر ہے
ہزاروں آرزوؤں کی مگر پھر بھی بغاوت ہے
غموں کی دھوپ میں کملا گئیں گل پوش یادیں بھی
ملا داغِ خزاں ہم کو بہاروں کی شرارت ہے
تغافل جان کر ان کا سمجھ آگیا ہم کو
متاعِ غم لٹاتے ہیں یہی اُن کی سخاوت ہے
More Love / Romantic Poetry






