محبت میں ملے زخم بڑے گہرے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

محبت میں ملےزخم بڑےگہرے ہیں
ہمارےآہ کرنے پہ بھی پہرے ہیں

غم الفت غم دوراں اور غم روزگار
یہ سب ان دنوں دوست ہمارےہیں

زیست میں جس سےہمیںپیار ملا
اسی سےنا ملےمقدرکےستارے ہیں

اب کیسےکسی سےپیمان محبت کریں
پہلے ہی غم الفت سےتھکےہارےہیں

اے دوست میرےجتنےبھی اشعار ہیں
یہ سب کےسب تو نام تمہارے ہیں

Rate it:
Views: 512
06 Oct, 2011