زندگی میں کبھی عروج کبھی زوال ہوتا ہے
محبت میں پہلے ہجر پھر وصال ہوتا ہے
شاخ تمنا پہ جو غنچےکھلے ہوتے ہیں
جب وہ مرجھاجاہیں توبڑا ملال ہوتا ہے
لوگ خوشیوں کی تلاش میں رہتےہیں
ہمارےلیےغم بھی دوست کی مثال ہوتاہے
کسی سےییارکرلوخوشیوں سےدامن بھرلو
کسی کی چاہ بنادنیا میں جینا محال ہوتا ہے
عشق کرنےوالےبچھڑکر بھی بچھڑتےنہیں
ان کےلیےیار کہ ہجر میں بھی وصال ہوتاہے