الفت میں ایسا بھی کمال ہوتا ہے
محبت میں ہجر ہی وصال ہوتا ہے
میں بلندی پہ جا نہیں سکتا
جہاں عروج ہو وہاں زوال ہوتا ہے
شاخ تمناپہ جوغنچےکھلےہوتےہیں
جب وہ مرجھائیں تو ملال ہوتا ہے
لوگ خوشیوں کی تلاش میں رہتےہیں
ہمارےلیےغم بھی دوست کی مثال ہوتاہے
محبت کرلوخوشیوں سےدامن بھرلو
کسی کی چاہت بناجینامحال ہوتا ہے