محبت پھول بھی شعلہ بھی
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales ukمحبت کرنے والوں کا جہاں سب جدا ہے
زمیں ان کی نرالی آسماں سب جدا ہے
نہیں فرصت انہیں دیوانگی کے روز و شب فرصت
غمِ وحشت میں ڈوبا دردِ جاں سب جدا ہے
محبت پھول بھی شعلہ بھی شبنم بھی شرار بھی
محبت کے چمن کا باغباں سب جدا ہے
رگوں میں دوڑتا ہے خون دریائے وفا بن کر
دھڑکتے دل کی زندہ داستاں سب جدا ہے
یہ چنگاری نہ جانے کب بھڑک جائے دل و جاں میں
دبی سی آگ کا نام و نشان سب جدا ہے
فرش سے تا عرش شمعِ وفا ہم نے جلا دی
عروجِ عشق کا ہر امتحاں سب جدا ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad