محبت کا راز
Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی By: ڈاکٹر شاکرہ نندنی, Portoمیں نے محبت میں جینے کا مفہوم پا لیا
ہر روٹھے دل کو ہنسی دے کے اپنا بنا لیا
جو رو کے بھی نہ مٹا سکا دل کا درد کوئی
میں نے ہنسی کی اوٹ میں غم کو چھپا لیا
کسی کی آنکھ کا آنسو، کسی کا دردِ جاں
میں نے ہر ایک دکھ کو دل سے لگا لیا
وہ لوگ جو خالی پلکوں کے سائے میں جیے
میں نے انہیں اپنا خواب بنا کے جگا لیا
زمانہ کہتا رہا،کیوں جلتی ہے شاکرہ کسی کیلئے؟
میں نے ہر ایک چراغِ وفا خود جلا لیا
More Love / Romantic Poetry






