محبت کا سایہ

Poet: Snober George By: Snober George, Faisalabad

تیری تصویر آنکھوں میں سجانے لگے ہیں
محبت کی نئی منزل پر قدم اٹھانے لگے ہیں

تم ہو تو مجھ سے دور پھر بھی ہم
تمہیں اپنے پاس بلانے لگے ہیں

تیری چاہتوں کا تو امتحان لیا ہم نے
تم سے دور جا کر خود کو آزمانے لگے ہیں

ہجر کا موسم نہیں بس میں میرے
ہم اپنا حوصلہ بڑھانے لگے ہیں

تیری محبت کے سایہ میں رہوں میں سدا
اک یہی دعا لبوں پر لانے لگے ہیں

Rate it:
Views: 484
10 Dec, 2008