محبت کا پیغا م دئیے جا رہا ہوں
خدا سے یہی آرزو کیے جا رہا ہوں
اس دنیا میں کوئی دل نہ لگا بیٹھے
ہاتھ اٹھائے یہی د عا کیے جا رہا ہوں
خود کو بھولا کر بھول کر سبھی رشتے
محبت کا رشتہ نبھائے جا رہا ہوں
نہ جا نے کب کہاں ملے گی منزل
حاصل منزل کی آس میں جیئے جا رہا ہوں
مجھ سے کوئی غلطی ہو تو صنم معاف کرنا
تیرے ملنے کی آرزو میں دنیا چھوڑے جا رہا ہوں