لہو لہو ہوجائیں پائوں شکوہ نہیں کرنا
پہنچ کر منزل پر رستوں کا گلہ نہیں کرنا
بے فیض لوگوں سے کبھی ملا نہین کرنا
کچھ بھی ہوجائے محبت کا گلہ نہں کرنا
دنیا تم سے محبت جتائے گی
ہم دنیا سے چلے جائیں تو غم نہیں کرنا
اپنے دل سے ہماری چاہت کم نہیں کرنا
بعد ہمارے کسی پر ستم نہیں کرنا
بے شک جدائی بیچ ہمارے آجائے
غم خوشی کے سہارے آجائے
ان جھیل آنکھوں میں سمندر آجائے
کچھ بھی ہو محبت کا گلہ نہیں کرنا
گر ہو جاؤ مجبور تو ہمیں بھلا دینا
چاہت کے جذبات دل سے مٹا دینا
میری تصویر میرے خط سب جلا دینا
کچھ بھی ہو محبت کا گلہ نہیں کرنا
گھروالوں کی خوشی کا ساماں ہوجانا
کسی اور دل کے مہمان بن جانا
ہم سے یکسر انجان بن جانا
کچھ بھی ہو محبت کا گلہ نہیں کرنا