محبت کر کے دیکھیں گے (اضافے کیساتھ)
Poet: UA By: UA, Lahoreزمانے سے محبت کے لئے ہم لڑ کے دیکھیں گے
کسی دن دیکھ لینا ہم محبت کر کے دیکھیں گے
دیار دل میں آنکھوں سے کبھی اتر کے دیکھیں گے
کسی دل پہ نگاہوں کا اثر ہم کر کے دیکھیں گے
بڑی بے درد ہوتی ہے محبت --- سنتے آئے ہیں
یہ کیسا درد ہوتا ہے، محبت کر کے دیکھیں گے
کسی کے روبرو ہو کر کریں گے----- عشق کا دعوٰی
کسی کی چشمِ حیراں میں کبھی ابھر کے دیکھیں گے
بھٹک جاتے ہیں اکثر اس گلی جانے والے یارو!
خود کو آزمانا ہے--- وہاں گزر کے دیکھیں گے
پلٹ جاتی ہے کایا اس شہر میں رہنے والوں کی
اگر ایسا ہے تو ہم بھی وہاں ٹھہر کے دیکھیں گے
بگڑ بیٹھے تھے اپنے ہی مقدر سے سنورنے کو
مقدر کو منانے کے لئے سنور کے دیکھیں گے
زمانے سے محبت کے لئے ہم لڑ کے دیکھیں گے
کسی دن دیکھ لینا ہم محبت کر کے دیکھیں گے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad