یہ جو پتھر سے لگتے ہیں
تم ان میں جھانک کر دیکھو
محبت کا سمندر ہیں
محبت کرتے جائیں گے
سمندر میں کوئ ایسی
طغیانی نہ آۓ گی
کنارے پہ لگائیں گے
محبت کرتے جائیں گے
تم اس میں تیر کے دیکھو
حدوں کو ناپ کے دیکھو
سبھی غم دھلتے جائیں گے
محبت کرتے جائیں گے
یہ جو پتھر سے لگتے ہیں
کبھی جھانکو، کبھی دیکھو
محبت ہیں، سمندر ہیں
محبت کرتے جائیں گے