محبت کی ادا

Poet: UA By: UA, Lahore

محبت کی ادا ہو جائیں ہم
سراپائے وفا ہو جائیں ہم

آپ کی ذات میں شامِل ہو کر
زمانے سے جدا ہو جائیں ہم

تمہارا دِل جِسے سنا چاہے
چلو ایسی صدا ہو جائیں ہم

جو تمہیں روز چھونے آتی ہے
وہ ہی بادِ صبا ہو جائیں ہم

میرے دِل کی یہی تمنا ہے
تمہاری ہی ردا ہو جائیں ہم

محبت کی ادا ہو جائیں ہم
سراپائے وفا ہو جائیں ہم

Rate it:
Views: 339
22 Nov, 2016