محبت کی دنیا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

محبت کی دنیا کا کیسا دستور ہوتاہے
جسے پیار کریں وہی ہم سےدورہوتاہے
الفت میں کوئی دیوانہ جب بدنام ہوتاہے
پھر کہیں جاکر وہ کہیں مشہور ہوتا ہے
ہم جس محفل میں اپناکلام سناتےہیں
وہیں کوئی نہ کوئی حاسدضرورہوتاہے
ہم توعشق کا آغاز کرتےہی کہتےہیں
دیکھتے ہیں خدا کو کیامنظورہوتا ہے
محبت میں کبھی کوئی تفریق نہیں ہوتی
چاہت میں نہ کوئی رانی نہ مزدورہوتاہے

Rate it:
Views: 492
20 Mar, 2012