کیا ہے جو وعدہ وہ وفا کروں گا
زندگی بھر ناں تجھ سے جفا کروں گا
شکایت کا کبھی موقعہ نہ دوں گا
میں ایسے محبت کی رسم ادا کروں گا
دل کی رانی بنا کے رکھوں گا تجھے
میں کبھی ناں تجھے خفا کروں گا
ساتھ رکھوں گا اپنی جان کی طرح
ایک پل ناں خود سے جدا کروں گا
میرے پیار کو کبھی آزما کردیکھنا
دنیا کی ہر شے تجھ پہ فدا کروں گا