محبت کیا ہے
Poet: Amber Shahid By: Amber Shahid, lahoreدھیمی سی اک آگ میں جلنا اور محبت کیا ہے
کچھ میٹھے جذبوں کا پلنا اور محبت کیا ہے
اَن کہی باتیں سن لینا اور خواب انوکھے تکنا
انجانی راہوں پہ چلنا اور محبت کیا ہے
زیست کے اونچے نیچے بوجھل پتھریلے رستوں پر
چلنا، رکنا پھر ہے چلنا اور محبت کیا ہے
ہر لمحے کے ساتھ ہے جیسے خود بھی گزرتے جانا
لمحوں کا یادوں میں ڈھلنا اور محبت کیا ہے
خواہش کی تتلی کو پکڑنے کی ہے تمنا عنبر
اور پھر ہاتھوں کو ملنا اور محبت کیا ہے
More Love / Romantic Poetry






