محبت کے دیپک جلاتی رہوں گی

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

محبت کے دیپک جلاتی رہوں گی
میں نفرت کے شعلے بجھاتی رہوں گی

نہ آئے اندھیرا تری زندگی میں
میں آنگن میں جگنو سجاتی رہوں گی

کھبی ڈھونڈ لوں گی محبت کی منزل
قدم سے قدم کو ملاتی رہوں گی

بڑھے لاکھ لو آتش_ دل کی لیکن
میں اشکوں کی دولت چھپاتی رہوں گی

نہیں ملتی مانگے سے چاہت کسی کی
میں چاہت کے نفمے سناتی رہوں گی

تری چاہ میں تیری آنکھوں سے ہر دم
میں تلووں کے چھالے چھپاتی رہوں گی

Rate it:
Views: 472
10 Jan, 2014