محبت کے عذاب سہتے ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

محبت کے عذاب سہتے ہو
کس لئے بےحساب سہتے ہو

پیاس بڑھتی ہے بڑھتی رہتی ہے
جستجو کے سراب سہتے ہو

کس لئے خود فریبیوں کے ستم
جان پر بےحساب سہتے ہو

محبت کے عذاب سہتے ہو
کس لئے بےحساب سہتے ہو
 

Rate it:
Views: 366
07 Jun, 2013