زمانے کے سب موسموں سے نرالے
بہار و خزاں ان کی سب سے جدا
الگ ان کا سوکھا الگ ہے گھٹا
محبت کے خطے کی آب وہوا
ماورا ان عناصر سے جو
موسموں کے تغیر کی بنیاد ہیں
یہ زمان و مکاں کے کم وبشیں سے
ایسے آزاد ہیں
جیسے صبح ازل۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے شام فنا
شب وروز عالم کے احکام کو
یہ محبت کے موسم نہیں مانتےآ
زندگی کی مسافت کے انجام کو
رفاقت کی خوشبو سے خالی ہو جو
یہ کوئی ایسا منظر نہیں دیکھتے
وفا کے علاوہ کسی کام کو
یہ محبت کے موسم نہیں مانتے