محبت کے پیمانے

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

بناتے ہیں کچھ لوگ
محبت کے پیمانے
دراصل وہ ہوتے ہیں
محبت سے بیگانے
ترازو میں اسے
کب تول سکا ہے کوئی
ہوتے ہیں لبریز
دلوں کے تو پیمانے
نہ خواہش دنیا ہوتی ہے
نہ جستجو عیش و آرام کی
وقت آئے تو چڑھ جاتے ہیں سولی
یہ عاشق دیوانے

Rate it:
Views: 967
02 Sep, 2009