محبت ہو گئی تو کیا ہوا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

محبت ہو گئی تو کیا ہوا ہے
زمانہ کس لئے خفا ہوا ہے
سب نے رخ ایسے پھیرا ہے
جیسے سرزد کوئی گناہ ہوا ہے
محبت ہونا جرم تو نہیں پھر
محبت ہونا کیوں سزا ہوا ہے
محبت ہونا چاہت پا کے کھونا
عجب چاہت کا سلسلہ ہوا ہے
فرائض کیطرح عظمٰی کبھی کیا
محبت کا بھی حق ادا ہوا ہے

Rate it:
Views: 559
29 May, 2013
More Love / Romantic Poetry