وفا ہو کہ کہنا نہ جفا ہو کہ کہنا
محبت ہے تم سے جدا ہو کے کہنا
منتظر تیرا ہو کے میں جیتا رہوں گا
مجھے ایسے وعدہ نبھا ہو کے کہنا
باقی میرا کچ سفر نہ رہے گا
مجھے الوداع اک دعا ہو کے کہنا
میرے زخم بھر کے بھی روشن رہیں گے
پاگل مجھے آشنا ہو کے کہنا
نصیحت مجھے سامنے ہی بتا دو
محبت کی باتیں جدا ہو کے کہنا
یہ ارمان ہمیشہ ترو تازہ رہیں گے
مجھے اپنا تم بےوفا ہو کے کہنا