Add Poetry

محبت ہے مجھے تم سے میں یہ اقرار کرتی ہوں

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

محبت ہے مجھے تم سے یہ میں اقرار کرتی ہوں
ہاں یہ اقرار تو جان وفا سو بار کرتی ہوں

تمہارا راستہ تکتی ہوں کھولے دل کا دروازہ
تمہارے واسطے سجتی ہوں میں سنگھار کرتی ہوں

خفا ہونے سے پہلے سوچ لینا تم ذرا اتنا
کہ تم ہی تو ہو دنیا میں جسے میں پیار کرتی ہوں

فقط مانگا ہے دل تم نے جو پہلے دے چکی تم کو
یہ دل کیا چیز ہے تم پہ میں جاں اپنی نثار کرتی ہوں

تمہیں معلوم ہی کیا ہے تمہیں بتلاؤں میں کیسے
تمارے ہجر کا دریا میں کیسے پار کرتی ہوں

تمہاری شاعری اک دن نہ میری جان لے ڈالے
تمہاری شاعری سےعشق اے دلدار کرتی ہوں

Rate it:
Views: 6275
20 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets