محبّت زندگی دیتی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمحبت تو زندگی دیتی ہے
محّبت تو خوشی دیتی ہے
محبت تو حسن دیتی ہے
محبت تو دِلکشی دیتی ہے
یہ کیسی محبت ہے
جِس نے میرا حسن
میری سادگی چھین لی
جِس نے میری معصومیت
میری دِلکشی چھین لی
جِس نے مجھ سے میری
ہر خوشی چھین لی
جِس نے میری مجھ سے میری
زندگی چھین لی
میں نے تو سنا تھا
“ محّبت زندگی دیتی ہے“
محّبت خوشی دیتی ہے
محبت حسن دیتی ہے
محبت دِلکشی دیتی ہے
میں نے تو سنا تھا
“ محّبت زندگی دیتی ہے“
More Love / Romantic Poetry






